نواز شریف کی وطن واپسی کے فیصلے میں شہباز شریف کا کوئی کردار نہیں

September 25, 2017

لاہور (پرویز بشیر) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے نواز شریف کی واپسی کے فیصلے میں کوئی کردار ادا نہیں کیا ۔ ذرائع کے مطابق نواز شریفوطن واپسی کا فیصلہ شہباز شریف کے لندن پہنچنے سے پہلے اور ان سے لندن میں ہونے والی ملاقات سے قبل ہی کر چکے تھے۔ نمائندہ جنگ نے جب اس ضمن میں شہباز شریف سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا واپسی کا فیصلہ ان کا اپنا ہے،البتہ مجھے انہوں نے اس فیصلے سے آگاہ ضرور کیا ہے۔