پروفیسر ضیاء القمر تعزیتی ریفرنس کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس

September 25, 2017

پشاور (خبر نگار خصوصی ) پروفیسر ضیاء القمر کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کی آرگنائزنگ کمیٹی کا دوسرا اجلاس ڈاکٹر خالد خان کی صدارت میں ایڈورڈز کالج پشاور میں ہوا جس میں خالد سلطان خواجہ، رخشندہ ناز،مریم اقبال او ردیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ تعزیتی ریفرنس کے مہمان خصوصی کالج کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے چیئرمین ہونگے اس کے علاوہ کالج کی لائبریری میں پروفیسر ضیاء القمر کی عطیہ کی گئی کتابوں پرمشتمل گوشہ ء ضیاء کا بھی اعلان کیاگیا۔ تعزیتی ریفرنس 7 اکتوبر کومتوقع ہے۔