نواز، نثار ملاقات ، گلے شکوے

September 25, 2017

سابق وزیر داخلہ چودھری نثار نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے پنجاب ہاؤس میں ملاقات کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میںدونوں رہنماؤں نے گلے شکوے کئے۔

ذرائع کے مطابق چوہدری نثار کی نواز شریف سے ون آن ون ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران چودھری نثار نے میاں نوازشریف سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا جب کہ نوازشریف نے بھی اپنے تحفظات سے انہیںآگاہ کیا۔

ملاقات میںملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا، چودھری نثار نے سابق وزیراعظم کی اہلیہ کلثوم نواز کی خیریت بھی دریافت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جب چودھری نثار پنجاب ہاؤس ملاقات کے لیے پہنچے تو وہاں پرویز رشید، آصف کرمانی اور دیگر ن لیگی رہنما پہلے سے ہی موجود تھے ۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈیڑھ ماہ بعد ہونے والی اس ملاقات میں دونوں جانب سے گلے شکوے دور کرلیے گئے ہیں جب کہ چودھری نثار نے اس دوران میاں نوازشریف کی قیادت پر بھی بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔