برقی مراسلات ... سگریٹ نوشی کی روک تھام

September 26, 2017

پاکستان میں صحت کے مسائل دیگر ممالک کی نسبت بہت زیادہ ہیں۔ بڑھتے ہوئے صحت کے مسائل کی بنیادی وجہ آلودہ آب و ہواجو جگہ جگہ کوڑاکرکٹ کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے اور منشیات کا استعمال ہیں۔سگریٹ نوشی کی وجہ سے ہونے والی اموات کی شرح ان تمام شرح اموات سے زیادہ ہے جو کاروں کے حادثات، ایکسیڈنٹ، شراب نو شی، منشیات اور ایڈز کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ پاکستان میں منشیات کی روک تھام کے لیے ادارے تو قائم ہیں لیکن اعلی حکام کو نچلا طبقہ صرف اچھی رپورٹ دیتا ہے جب کہ حقائق اس کے بر عکس ہیں، منشیات فروشوں نے اپنا طریقہ واردات بدلتے ہوئے آن لائن منشیات فروش کرنا شروع کر دی ہیں، جو بہت تشویش ناک ہے، لہٰذا حکومت کو چاہیے کہ اداروں میں موجود نچلے طبقوں کی خبر لے اور سسٹم میں مزید بہتری لائے۔
(یونس محمود )
(hm.younas22gmail.com)