عامرخان نے نئی فلم میں راک اسٹار کاروپ دھار لیا

September 26, 2017

کئی فلمو ں میں اپنی منفرد اداکاری کے باعث لوگوں کے دلوں میں جگہ بنانے والے بالی ووڈ اداکار عامر خان مختلف کردار وں کو بخوبی نبھانے کے بعد اب اپنی نئی فلم میں راک اسٹار کا کردار اداکریں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسٹر پرفیکشنسٹ اپنی نئی فلم سیکرٹ سپراسٹارمیں ایک راک اسٹار کے کردار میں جلوہ گر ہونگے جس کا نیا گانا جاری کردیا گیا ۔

آئی وِل مس یوکے بول پر مبنی یہ گانا کشال چوکشی کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اس گانے کی موسیقی امت تریویدی نے ترتیب دی ہے۔

اس میوزیکل ڈرامہ فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو گلوکارہ بن کر اپنی آواز دوسروں تک پہنچانے کی خواہش رکھتی ہے۔

عامر خان اور ان کی بیوی کرن راؤ کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کاسٹ میں زائرہ کے علاوہ مہر وی آئی جے،راج ارجن،ترتھ شرما،کبیر شیخ،فرخ جعفر اور خود عامر خان بھی شامل ہیں۔

فلم ر واں سال 19اکتوبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔