کراچی: مغوی شخص اغوا کاروں کے چنگل سے فرار

September 26, 2017

گزشتہ روزسچل سے اغوا کیا جانے والا شخص اغوا کاروں کے چنگل سے زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے مغوی نعیم علی کو تحویل میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

گزشتہ شام سچل سے اغوا ہونے والا شخص اغوا کاروں کے چنگل سے زخمی حالت میں موقع ملنے پر بھاگ گیا، مغوی نے ویڈیو بیان میں بتایا کہ ایک گاڑی میرے پاس آکر رکی اور مسلح افراد نے کہا صاحب آرہے ہیں۔ گاڑی میں بیٹھو اور پھر تشدد کے بعد گاڑی میں بٹھا کر اغوا کر لیا۔

نعیم علی نے بتایا کہ گاڑی رکی تو رات کے اندھیرے کے باعث موقع دیکھ کر فرار ہونے مِیں کامیاب ہوگیا ، نعیم علی کو پولیس نے تحویل میں لے کر حب سٹی تھانے منتقل کر دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا کار مغوی کو ساکران کے راستے بلوچستان لے جارہے تھے، مغوی نعیم علی دوا ساز کمپنی میں ملازم ہے، بیان ریکارڈ کرنے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔