اسکائی ڈائیونگ کرتے سلیک لائننگ

September 26, 2017

خطروں سے کھیلنا یوں تو ایڈونچر کے شوقین افراد کا پسندیدہ مشغلہ ہوتا ہے لیکن کچھ سرے پھرے اپنا شوق اس انداز میں پورا کرتے ہیں کہ دیکھنے والا بھی حیران رہ جائیں اور تعریف کئے بنا رہ نہ سکیں۔

ویڈیو میں نظر اانے والے ان جانبازوں کا شمار بھی ایسے ہی خطروں کے کھلاڑیوں میں کیا جا سکتا ہے جو آسمان کی بلندیوں سے نہ صرف اسکائی ڈائیونگ کر رہے ہیں بلکہ سلیک لائننگ کا شوق بھی بھرپور انداز میں پورا کر رہے ہیں۔

کیون، رومین ، میگزیم،ڈیوڈ، ٹونی اور نکلوس نامی جانبازوں نے ہزاروں فٹ بلندی پر جہاز سے آزادانہ چھلانگ لگائی اورسلیک لائننگ کے ایسے اسٹنٹ پیش کئے کہ دیکھنے والوں کی سانسیں تھم گئیں ۔

اس کارنامے کو پیش کرنے کیلئے جہاں دو منچلوں نے رسی پکڑنے کے فراض انجام دیئے وہیں دیگر جانبازوں نے آسمان پر اُڑتے ہوئے رسی پر چلنے سمیت قلابازیاں کھانے جیسے حیرت انگیز کرتب پیش کر کے دیکھنے والوں کو بھی حیران کردیا۔