عمران خان منی ٹریل پیش کرنے میں ناکام رہے، حنیف عباسی

September 26, 2017

مسلم لیگ کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان منی ٹریل پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں، پاکستان کو پیچھے کی طرف دھکیلنے میں یہود و نصاریٰ کے ایجنٹ ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ عدالتوں میں گولڈ اسمتھ مینوفیکچرنگ کاغذات دیے جا رہے ہیں، آج نیا مؤقف اپنایاگیاکہ جمائما نےبراہ راست زمین خریدی اوربراہ راست رقم دی۔

حنیف عباسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان بےنقاب ہوگئے ہیں،سپریم کورٹ سے عمران خان کی نااہلی کے علاوہ اور کچھ نہ ہوگا، عمران خان کی نااہلی کے بعد پاکستان سے جھوٹ کی سیاست کا خاتمہ ہو جائے گا۔

دانیال عزیز کہتے ہیں کہ والیم ٹین کھوکھلا ہے اس میں کچھ نہیں، خدا کے لیے اس ملک پر رحم کریں اور کچھ سوچیں۔