ننھے میاں کا گالف کھیلنے کا شاندار مظاہرہ

September 26, 2017

یوں تو آپ نے اکثر کھلاڑیوں کو گالف کھیلتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب یہاں تو بچے بھی گالف کھیلنے کے شوقین نکلے۔

یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والے اس بچے کو ہی دیکھ لیں جو گالف اسٹک سے گیند کو ہول میں ڈالنے کا شاندار مظاہرہ کر رہا ہے ۔

ننھے میاں کی مہارت کے کیا ہی کہنے کے جس نے ایک ہاتھ سے گالف اسٹک کو تھاما اور بال کو ایسی کک لگائی کے بال سیدھی ہول میں جا گری۔

سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی کسی ماہر کھلاڑی کی طرح یوں گالف کھیلتے بچے کی ویڈیو وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں اور ننھے میاں کے انداز اور مہارت کی خوب داد دے رہے ہیں۔