مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوج کے ہاتھوں ایک اور نوجوان شہید

September 26, 2017

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے دوران ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

اس واقعے کے بعد 3روز کے دوران شہید ہونے والوں کی تعداد 5ہو گئی۔

بھارتی فورسز نے آج ضلع بارہ مولا میں پر تشدد کارروائی کے دوران جعلی مقابلے میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کیا۔

اس سے پہلے بھارتی فورسز نے اڑی کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا اور دو روز کے دوران 4کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔

بھارتی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔