قائد اعظم ہندو وزیر قانون جوگندر ناتھ منڈل سے آئین بنواتے ، اعتزاز احسن

October 12, 2017

کراچی (نیوز ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما اعتراز احسن نے کہا ہے کہ اگر قائد اعظم کی زندگی میں آئین بنتا تو وہ ہندو وزیر قانون جوگندرناتھ منڈل سے بنواتے۔ گزشتہ روز ایک انٹرویو میں کیپٹن (ر) صفدر کی تقریر پر تنقید کرتے ہوئے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے کہا کہ ’ اگر قائد اعظم محمد علی جناح کی زندگی میں پاکستان کا آئین بنتا تو اس وقت کے پاکستان کے وزیر قانون جوگندرناتھ منڈل وہ آئین بناتے ‘۔