سزا کا ڈر،بازیاب جوشوا کا امریکی طیارے میں بیٹھنے سے انکار

October 13, 2017

پاک فوج کی جانب سے کامیاب کارروائی کے بعد بازیاب کیے گئے غیر ملکی جوڑے کو جب امریکی کمانڈوز کے حوالے کیا گیا تو اس سزا کے ڈر سے بازیاب کینیڈین شہری نے امریکی فوجی طیارے میں بیٹھنے سے انکار کردیا۔

بازیابی کے بعد جوشوا بگرام میں ہے مگر وہ اسلام آباد آکر کینیڈین فوج کے پاس جانا چاہتا ہے۔ برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہجوشوا بوائل کی پہلی بیوی زینب خضر کابھائی 8سال گوانتا نامو میں جیل کاٹ چکا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ فورسز کو دیکھتے ہی دہشت گرد وں نے کہا کہ یرغمالیوں کو مار دو تاہم پاک فوج نے بروقت کارروائی کی اور فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد مارے گئے اور جوشوا زخمی ہوا۔

واضح رہے کہ کابل میں انٹرنیٹ کیفے سے 8اکتوبر کو اپنے خاندان کو ای میل کرنے کے بعد سے جوشوا فیملی لاپتا ہوگئی تھی ۔