امریکا ، اسپتال میں زیر علاج بچوں کیلئے سپر ہیروز

October 13, 2017

اس ویڈیومیں نظر آنے والے سپر ہیروز اصلی نہیں بلکہ ان ہیروز کا لبادہ اوڑھے عام انسان ہیں۔

امریکی شہر انڈیاناپولس میں بچوں کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج ننھے منے مریضوں کو خوش کرنے کے لیے وہاں صفائی پر مامور عملے نے کچھ نیا کرنے کی ٹھانی۔

کھڑکیاں صاف کرنے والے افراد کیپٹن امریکا اور آئرن مین کے مخصوص کاسٹیومز زیب تن کرکے اسپتال کی کھڑکیوں سے لٹک گئے۔

جیسے ہی بچوں نے کھڑکیوں پر سپر ہیروز کی جھلک دیکھی وہ دیوانہ وار کھڑکیوں کی جانب بھاگتے نظر آئے اور بعد ازاں سپر ہیروز کیساتھ تفریح کرتے دکھائی دیے۔