کیلی فورنیا:جنگلات میں لگی آگ بجھانے کی کوششیں جاری

October 16, 2017

کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے کی کوششیں جاری ہیں ۔ ہوا کے کم دباؤاور فائر فائٹرز کی زیادہ تعداد نے ریسکیو میں کچھ مدد فراہم کی ہے۔ آگ کے باعث 40 ہلاکتیںہوچکی ہیں۔

حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں کے رہائشی اُس وقت گھروں کو واپس آسکتے ہیں جب پولیس،انسپیکشن کے بعد گھروں کو محفوظ قرار دے گی ۔

جنگلات کی آگ نے ساڑھے پانچ ہزار سے زائد تعمیرات کو راکھ کا ڈھیر بنا دیا ، لیکن اب ہواؤں میں تیزی کم ہوئی تو آگ بجھانے کے کام میں مدد ملی ہے ۔