مخدوم اشرف سمنانی کا عرس کل ہوگا

October 17, 2017

کراچی(پ ر)حضرت مخدوم اشرف سمنانی کا عرس بدھ 8اکتوبر کو بلدیہ ٹائون میں ہوگا۔ بابوغلام حسین قادری اشرفی کے مطابق عرس کی تقریب گیارہ بجے شب صوفی انور اشرفی کے آستانہ نزد محمدی مسجد محلہ جونا گڑھ میں ہو گی اس موقع پر محفل سماع بھی منعقد ہو گی۔