فلم ’’ملک‘‘ میں رشی کپور کے حلیے کا پہلاپوسٹر جاری

October 18, 2017

ممبئی (ایجنسیاں)بولی وڈ فلم ’’ملک‘‘ میں اداکار رشی کپور کے حلیے کا پہلاپوسٹر جاری کر دیا گیا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق پوسٹر میں رشی کپور کی داڑھی بڑھی ہوئی ہے اور انہوں نے سفید قمیض کے ساتھ سرمئی ہاف جیکٹ پہن رکھی ہے۔فلم کے ہدایتکار انوبھو سنہا ہیں۔ فلم کی کہانی جوائنٹ فیملی پر مبنی ہے ۔فلم کی کاسٹ میں تاپسی پنو، پرتیک بابر اور رشی کپور شامل ہیں ۔فلم آئندہ سال نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔