بنوں،تخریب کاری کی کوشش ناکام، راکٹ کا گولہ ناکارہ

October 18, 2017

بنوں(نمائندہ جنگ )بم ڈسپوزل سکواڈ نے تخریب کاری کی کوشش ناکام بناتے ہوئے راکٹ گولہ برآمد کرکے اسے ناکارہ بنادیا،بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق راکٹ کاگولہ تھانہ ٹا ؤن شپ کی حدودمیں نہر کنار ے چھپا یا گیا تھا جسے بی ڈی ایس عملے نے برآمدکرکے ناکارہ بنادیا ۔