جرمنی،لائٹوں کے حسین نظاروں نے شہر کی رونقیں دوبالا کردیں

October 18, 2017

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں13ویں سالانہ فیسٹیول آف لائٹس کا انعقاد کیا گیا۔

اس سالانہ فیسٹیول میں جہاں جرمنی سمیت دنیا بھرسے ماہر لائٹ آرٹسٹ اور ڈیزائنرز نے شرکت کی وہیں لوگوں کی ایک بڑی تعدادنے اندھیرے میں جگمگاتی رنگ برنگی روشنیوں کے مختلف نظارے دیکھنے کیلئے شہر کے مرکز کا رخ کیا۔

6سے15اکتوبر تک جاری رہنے والے اس دس روزہ لائٹ فیسٹیول کے موقع پربرینڈنبرگ گیٹ،ٹی وی ٹاور،برلنر ڈوم کیتھڈرلاور دی فنکٹرم ریڈیو ٹاور سمیت شہر کی بلند و بالا اور عظیم الشان عمارتوں پر روشنیوں،لیزپراجیکشن اور آتش بازی کے ذریعے دلکش و دیدہ زیب نظارے اور اشکال تخلیق کی گئیں جو دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

واضح رہے کہ اس فیسٹیول کا انعقاد ہر سال اکتوبر کے مہینے میں کیا جاتاہے جو تقریباً10روز تک جاری رہتاہے۔