امریکا، کار ڈرائیور کو لینے کے دینے پڑگئے

October 18, 2017

آئے دن ٹریفک حادثات نہ صرف مالی بلکہ جانی نقصان کا سبب بھی بنتے ہیں اور اگر ٹریفک قوانین کا احترام نہ کیا جائے تو اپنے ساتھ ساتھ یہ دوسروں کے لئے بھی نقصان کا باعث بنتا ہے ۔

امریکا کی ایک ہائے وے پر بھی ایسا ہی خطرناک حادثہ اس وقت رونما ہوا جب قریب جنگل میں لگی آگ کی وجہ سے دھویں کے گہرے بادل نے ٹریفک کی روانی روک دی تاہم ایک سر پھرا ڈرائیور اس کے باوجود مسلسل آگے بڑھتا رہا۔

ہائے وے پر کچھ دکھائی نہ دینے کے باوجود بھی کار ڈرائیور نے گاڑی نہ روکی جس کے نیتجے میں مخالف سمت میں کھڑی کار سے ڈرائیور بری طرح ٹکرا گیا۔

خطرناک حادثے میں جہاں دونوں گاڑیوں کاکباڑہ نکل آیا وہیں لوگ بھی خوفزدہ ہو گئے تاہم سرپھرا ڈرائیور محفوظ رہا۔