تیسرا ون ڈے:سری لنکا کی پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

October 18, 2017

تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، پانچ میچوں کی سیریز میں پاکستان کودو۔صفر کی برتری حاصل ہے۔

ابوظبی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹیم میں دو تبدیلی کی ہے، احمد شہزاد کی جگہ امام الحق اور عماد وسیم کی جگہ فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

امام الحق اپنے کیریئر کا پہلا ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیل رہے ہیں، انہیں محمد حفیظ نے انٹرنیشنل کیپ دی۔

سری لنکا نے آج کے میچ کے لئے دوتبدیلیا کی ہیں، سرنگا لکمل کی جگہ دشمانتھا چمیرا اور کوسل مینڈس کی جگہ چماراکاپوگیدیرا کو جگہ دی گئی ہے۔

ٹیم پاکستان نے دبئی میں سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا کو 83 رنز سے شکست دی تھی جبکہ ابوظبی میں دوسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکا کو 32 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔