حسن علی نے ڈینس للی کا ریکارڈ برابر کر دیا

October 18, 2017

حسن علی ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے تیز ترین 50 وکٹیں لینے والے بولر بن گئے،حسن علی سے قبل وقار یونس 27 میچز میں پچاس وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں ۔

حسن علی نے پچاس وکٹیں حاصل کرنے کا ہدف کئیر یر کے 24 ویں میچ میں مکمل کیا،ابو ظہبی میں کھیلے جانے والے سری لنکا کے خلاف جاری تیسرے ون ڈے میں چوتھی وکٹ حاصل کرکے تیز ترین50وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔


سری لنکا کے اجانتھا مینڈس 19 میچز میں 50 شکار کرکےاس فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔بھارت کے اجیت بھل چندرااگرکار اور نیوزی لینڈکے مچل میک لینگ گھم نے یہ کارنامہ 23ویں میچ میں جبکہ ڈینس للی نے یہ ریکارڈ24ویں میچ میں انجام دیا تھا۔