اناڑی کھلاڑی کوموٹرسائیکل پر کرتب دکھانا مہنگا پڑ گیا

October 18, 2017

کرتب دکھانے کیلئے مہارت اور تجربہ ضروری ہوتا ہے ورنہ انجام کچھ ایسا بھی ہو سکتا ہے جو اس نوجوان کے ساتھ ہوا۔

فرانس سے تعلق رکھنے والے اس اناڑی کھلاڑی کو ہی دیکھ لیں جو اپنے دوستوں کے سامنے موٹر سائیکل چلاتے ہوئے کرتب کھانے کا مظاہرہ کر رہا تھا کہ ناکام ہوتے ہوئے منہ کے بل گر پڑا۔

کرتب بازی کے شوقین منچلے نے موٹر سائیکل چلاتے ہوئے کئی فٹ اونچے ریمپ سے جمپ لگائی ہی تھی کہ قلابازی کھانے کی کوشش میں بائیک سمیت زمین پر منہ کے بل گرپڑا ۔

اسلئے کرتب بازی کا شوق اپنی جگہ لیکن اس کام کیلئے مہارت ہونا لازمی ہے ورنہ انجام تو آپ دیکھ ہی چکے ہیں۔