ریسلر ٹرپل ایچ بھی امیتابھ کے مداح نکلے

October 19, 2017

ریسلنگ کی دنیا کے سپراسٹار ٹرپل ایچ بھی عام لوگوںکی طرح امیتابھ کے مداحنکلے اور بھارت میں ایک انٹرویو کے دوران بالی ووڈ فلم شہنشاہ کا ڈائیلاگ بھی کہہ ڈالا ۔

ریسلنگ کی دنیا کے سپراسٹار ٹرپل ایچ نے انٹرویو کے دوران اینکر کی فرمائش پر بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ کا مشہور زمانہ ڈائیلاگ ’رشتے میں تو ہم تمہارے باپ ہوتے ہیں ،نام ہےشہنشاہ’ کی ادائیگی کر ڈالی۔

واضحرہے کہ ٹرپل ایچ، ڈبلیو ڈبلیو ای کے بے حد مشہور ریسلرز میں سے ایک ہیں اور حالیہ دنوں وہ کھیل کے فروغ کے سلسلے میں بھارت میں موجود تھے۔