فلوریڈا ،گھر کے باہر25 فٹ چو ڑا اور15فٹ گہر ا گڑ ھا نمو دار

October 19, 2017

امریکی ریاست فلوریڈا میں گھر کے باہر اچا نک کئی فٹ گہر ا گڑ ھا نمو دار ہوگیا جس نے سڑک کے بڑے حصے کو نگل لیا ۔

قدرتی طور پرنمودار ہو نیوالا یہ گڑھا15فٹ گہرا اور25 فٹ چو ڑا ہے جس کے با عث قریب موجود موبائل گھر میں موجود جوڑا مشکل میں پھنس گیا۔

فلوریڈا میں اس بڑے گڑھے کے اچانک نمودار ہونے سے لوگ خوفزدہ ہو گئے جبکہ ریسکیو اہلکاروں بروقت گڑھے کے ارد گرد علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے موبائل گھر میں پھنسے جوڑے کو بھی فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔

بڑے رقبے تک پھیلے اس گڑھے کے بننے سے کسی قسم کا حا دثہ تو نہ ہوا تا ہم ا س سے قبل بھی کئی ممالک میں اچا نک بننے والے ان گڑ ھوں میں گاڑ یوں اور را ہگیروں کے گر نے کے حادثات پیش آچکے ہیں ۔