سوئس باشندے نے الیکڑ ک سوٹ کیس اسکوٹر تیار کر لیا

October 19, 2017

ضرورت ایجاد کی ماں ہے اور اس محاورے کا عملی مظاہرہ سوئس باشندے نے پیش کیا جس نے کپڑے رکھنے والے سوٹ کیس کو الیکڑک اسکوٹر میں تبدیل کر کے دنیا بھر میں شہرت حاصل کر لی ہے ۔

وم اوبوتر نامی 42 سالہ سابق بینکرنے سفر کے دوران سامان اُٹھانے کی مشکل کو حل کرتے ہوئے سوٹ کیس میں موٹر نصب کر دی اور مسلسل آزمائش کے بعد طویل ترین عرصے میں لگاتار محنت اور تجربو ں کے بعدعام سوٹ کیس کو الیکڑک اسکوٹر میں تبدیل کیا ۔

یہ سوٹ کیس حیرت انگیز طور پر بر قی توانائی سے سڑکوں پر 12 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

یہ دلچسپ سوٹ کیس اسکوٹر نہایت کم قیمت میں با آسانی مارکیٹ میں دستیاب ہے جس سے نہ صرف وزن اُٹھانے سے نجات حاصل ہو گی بلکہ یہ سوٹ کیس تفریح کا سبب بھی بن سکے گا۔