اونچائی سے گرنے والی بلی کو راہگیر نے پکڑلیا

October 19, 2017

روس میں اونچی عمارت سے گرنے والی والی بلی کو راہ چلتے شخص نے بروقت کیچ کر کے حادثے سے بچالیا۔

واقعہ روس کے سیاحتی شہر سوچی میں پیش آیا جہاں ایک بلی اونچی عمارت سے گر کر تار سے لٹک گئی اور تقریباً آدھا گھنٹا اسی طرح لٹکی رہی۔

راہ چلتا شخص بلی کو بچانے نیچے کھڑا ہوگیا، اتنے میں بلی بھی تار سے گرپڑی اور اس شخص نے بلی کو کیچ کرلیا۔

اس منظر کو ایک خاتون نے اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا جبکہ برطانوی اخبار نے اس کیچ کو ’’پرفیکٹ کیچ‘‘ لکھا ہے۔