نواز شریف 22 اکتوبر کو پاکستان واپس جائیں گے، ذرائع

October 20, 2017

لندن (نیوز ڈیسک) سابق وزیر اعظم نواز شریف 22 اکتوبر کو وطن واپس آئیں گے۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز میں نواز شریف، مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر پر فرد جرم عائد کر دی ہے، جب کہ نواز شریف پر فرد جرم ان کی غیر موجودگی میں ان کے مقرر کردہ نمائندے ظافر خان کے سامنے عائد کی گئی۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے فرد جرم عائد ہونے کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے لیے انہوں نے ٹکٹ بھی بک کرالی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ نوازشریف نے قومی ایئرلائن پی آئی اے کی بزنس کلاس میں بکنگ کرائی۔