روہنگیا کی صورتحال، یورپی کونسل نے میانمار کی فوج سے رابطے معطل کردیئے

October 20, 2017

استنبول (نیوز ڈیسک)یورپی کونسل نے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف طاقت کے بے دریغ استعمال پر میانمار کی فوج کے ساتھ روابط معطل کردیئے۔ کونسل کی طرف سے منظور کی گئی قرارداد میں میانمار کی فوج کو مخصوص اسلحہ اور آلات کی فروخت معطل کرنے کی توثیق کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ میانمار کی فوج روہنگیا مسلمانوںکی نسل کشی کررہی ہے۔ اس حوالے سے جاری اعلامیے میںکہا گیا ہے کہ کونسل کے رکن ممالک میانمار کی فوج کے کمانڈر انچیف اور دیگر سینئر فوجی حکام کو دوروں کے دعوت نامے منسوخ کردیںگے اور دفاعی تعاون پر نظرثانی کرینگے اعلامیے کے مطابق روہنگیا مسلمانوں کے حوالے سے صورتحال میںبہتری نہ آنے پر میانمار کے خلاف مزید اقدامات بھی کئے جاسکیںگے۔ واضحرہے کہ میانمار کی فوج کے مظالم کے باعث6لاکھ کے قریب روہنگیا مسلمان اپنے گھربار چھوڑ کر بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میںپناہ لینے پر مجبور ہوچکے ہیں اور انہوں نے اپنے تحفظ کے لئے بین الاقوامی امن فوج کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔