دو سال سے سبی میں ڈکیتی کے واقعات ہورہے ہیں،انجمن تاجران

October 20, 2017

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)کامیاب شٹرڈائون ہڑتال اور احتجاج کرنے پر تاجر برادری سبی کے مشکور ہیں ڈی پی او سبی کے تبادلے تک احتجاج جاری رہے گا ان خیالات کااظہار انجمن تاجران بلوچستان کے مرکزی صدررحیم آغا نے انجمن تاجران سبی کے صدر میر منظور مری عبدالرحمان بگٹی جے رام داس حاجی بدر الدین ہانبھی میر لیاقت علی ڈومکی غوثبخش پہلوان عبدالغنی ترین بابو پرکاش شہزاد لغاری ودیگر عہدیداروں سے ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ تعجب کی بات تویہ ہے کہ گزشتہ دو سال سے یکے بعد دیگرے سبی میں ڈکیتی کے واقعات رونما ہورہے ہیں لیکن آج تک ایک بھی ملزم گرفتار نہیںہوا ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ سبی انتظامیہ مکمل طورپرناکام ہوچکی ہے اور پولیس ڈاکو اتحاد ہوگیا ہے کیونکہ جب بھی ہم پولیس کے اعلیٰ حکام سے بات کرتے ہیںتو وہ سب ٹھیک ہوجائےگا کا راگ الاپتے ہیں اور زیادہ سے زیادہ ایک ایس ایچ او کو معطل کردیتے ہیںجبکہ ڈی پی او سبی کا تبادلہ بہت ہی ضروری ہےانہوںنے کہا کہ گزشتہ دو دنوں سے تاجر برادری سبی اور آل پارٹیز احتجاج پر ہیںلیکن صوبائی حکومت خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے انہوںنے وزیر اعلیٰ کور کمانڈر چیف سیکرٹری ہوم منسٹر آئی جی پولیس بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہیںکہ وہ سبی کے تاجروں اور آل پارٹیز کے دو روزہ ہڑتال اور شدید احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سبی کو فوری طورپر معطل کیاجائے۔