میٹروپولیٹن کا بجٹ بدعنوانی کیلئے پیش کیاجارہا ہے،رحیم کاکڑ

October 20, 2017

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)سابق میئر ناظم رحیم کاکڑ سرور بازئی سلیم قریشی نسیم الرحمان میر منظور سرپرہ عمر فاروق ودیگر نے بیان میں26اکتوبر کو میٹروپولیٹن کے چار ارب چوبیس کروڑ ساٹھ لاکھ کا خود ساختہ بجٹ صرف بدعنوانی کیلئے پیش ہوگا اصولاََ سب سے پہلے گزشتہ سالوں کے بجٹ کی سلسلہ وار منظوری لی جانی چاہیے مگر افسوس کہ بجٹ کے اصول کو نظرانداز کردیاگیا ہے بجٹ میں فراڈ اسکیموںکیلئے کروڑوںروپے خرد برد کیلئے رکھے گئے ہیں پی ایس ڈی پی کے بقایاجات کیلئے کروڑوں روپے رکھے گئے ہیں ایمرجنسی ورکس کیلئے کروڑوں روپے سیاسی رشوت کیلئے استعمال کیاجاتا ہے اسٹریٹ لائٹس کی خریداری کیلئے کروڑوں روپے خرد برد کرنے کیلئے رکھیںگے آیا یہ کرپٹ انتظامیہ تفصیل دے سکتے ہیں کہ گزشتہ ان لوگوںکو کتناریٹ لگایا ہے اور کہاں کہاں لگایا ہے زیارت ریسٹ ہائوس کیلئے اضافی زمین کس نے خریدی ہے طریقہ واضح نہیں ہے ریپئر اور مرمت کیلئے کروڑوںروپے کس چیز کےلئے تفصیل صرف اور صرف کریش میں کس قسم کا کام اور کس جگہ ہونا ہے یا ہوچکا ہے کوئی زکر نہیںہے ڈیلی ویجز وغیرہ پر کروڑوںروپے خرچ کرنے کی بجائے نئے صفائی کیلئے مزدور بھرتی ہونے چاہیے سالٹ ویست پلانٹ کے نام پر صرف کروڑوں روپے ضائع کرنے کے علاوہ کوئی اور کام نہیںہے خواتین اقلیتوںکی فلاح وبہبود کسان لیبر ارکان کیلئے بجٹ سوالیہ نشان ہے۔