جب تک ضرورت ہے افغانستان میں رہیں گے ، امریکا

October 20, 2017

واشنگٹن (جنگ نیوز) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ افغانستان کے معاملے میں پاکستان اور بھارت اہم عناصر ہیں، نئی جنوبی ایشیائی پالیسی یہ پیغام ہے کہ جتناعرصہ درکارہو اہم یہاں موجود رہیں گے، طالبان اور دیگر جان لیں جب تک طالبان ان کی کارروائیاں جاری رہیں گی ہم کہیں نہیں جائیں گے،امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹیلرسن نے سینٹر فار اسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ افغانستان کو علاقائی مسئلے کے طور پر دیکھتے ہیں اور چیلنجز کو دور کرکے ان کا حل چاہتے ہیں جب کہ بھارت کا اہم کرداریہ ہے کہ وہ افغانستان میں ترقیاتی امور میں مدد کرے۔ٹلرسن کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں استحکام سے متعلق امریکی پالیسی میں بھارت اور پاکستان اہم ہیں، بھارت اور پاکستان سے قریبی تعلق کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں کیونکہ افغانستان کا مستحکم ہونا پاکستان اوربھارت کے تعلقات بہترہونے کی فضا پیدا کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی 2 سرحدوں پرکشیدگی ہے اور دونوں کوکم کرنے میں مدد دینا چاہتے ہیں، امیدہے کہ بھارت اور پاکستان کی سرحدوں پرکشیدگی کم ہوگی۔