وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل نے ایمبیسی روڈ پر درختوں کی کٹائی کا نوٹس لے لیا، رپورٹ طلب

October 20, 2017

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ایمبیسی روڈ پر درختوں کی کٹائی کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔ سی ڈی اے نے وزیر مملکت کو پیش کردہ رپورٹ میں بتایا کہ ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو رہی تھی جس کیلئے سڑک کی توسیع ناگزیر تھی۔ ماسٹر پلان میں بھی ایمبیسی روڈ کی توسیع کا واضح پلان اور زمینی گنجائش موجود ہے جبکہ سڑک کو توسیع دینے کا پلان ادارہ ماحولیاتی تحفظ سے بھی منظور شدہ ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہر کاٹے گئے درخت کے بدلے آٹھ دس فٹ اونچے 10درخت لگائے جائینگے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بتایا کہ کاٹے گئے درخت چالیس سال تک پرانے تھے‘ آندھی طوفان میں گر کر نقصان کا پیش خیمہ بن سکتے تھے نیز پیپر ملبری اور سفیدہ کے درخت اب ممنوع بھی قرار دیئے گئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ سی ڈی اے ہر سال پانچ لاکھ پودے لگاتا ہے۔ ایمبیسی روڈ سے کاٹے گئے 245درختوں کے بدلے اڑھائی ہزار نئے پودے لگائے جائینگے۔