ننھے تیمورنے پھر شائقین کی توجہ اپنی جانب سمیٹ لی

October 20, 2017

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کے صاحبزادے تیمور علی خان یوں تو آئے روز اپنی معصوم شرارتوں اور نٹ کھٹ اداؤں کے باعث شائقین کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں تاہم اس بار دیوالی کے موقع پر روایتی لباس پہنے تیمور نے لوگوں کی توجہ ایک بار پھر اپنی جانب سمیٹ لی۔

دیوالی کے موقع پر ننھے تیمور علی خان جب روایتی لباس زیب تن کر کے اپنی خالہ کرشمہ کپور کے گھر پہنچے تو ہر کسی کو ان کا یہ انداز پسند آیا۔

واضح رہے ننھے تیمور ایک سال کی عمر میں ہی ہر طرف مشہور ہیں، اس سے قبل بھی ان کی کئی تصاویر وائرل ہو چکی ہیں۔