ایرانی جوہری معاہدہ ختم کرنا خطرناک ہوگا، روس

October 20, 2017

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ ایرانی جوہری معاہدے کو ختم کرنا انٹر نیشنل سیکیورٹی سسٹم کیلئے خطرناک ہوگا،غیر ملکی سرزمین پر امریکا کی اینٹی میزائل شیلڈ روس اور چین کیلئے بڑا مسئلہ ہے۔

ماسکو میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سر گئی لاروف کا کہنا تھا کہ ایرانی جوہری معاہدے کا خاتمہ جزیرہ نما کوریا سمیت انٹرنیشنل سیکیورٹی سسٹم کیلئے الارمنگ سگنل ہوگا،انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کے جوہری مسئلے کا سیاسی مذاکرات کے علاوہ کوئی حل نہیں ۔

سرگئی لاروف نے زور دیا کہ شمالی کوریا جوہری بحران کے حل کیلئے روسی چینی روڈ میپ کی حمایت کی جائے،روسی وزیر خارجہ کے مطابق یورپ میں لگائے گئےجوہری ہتھیار امریکا واپس بھیج دینا چاہیئے۔