بشپ آف چیسٹر کی جنسی زیادتی کا شکار افراد رابطہ کریں، گریٹر مانچسٹر پولیس

October 21, 2017

مانچسٹر(جنگ نیوز) گریٹر مانچسٹر پولیس نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ اگر کوئی بشپ آف چیسٹر آنجہانی ہبرٹ وکٹر وٹسی کی جنسی زیادتی کا شکار ہوا ہے تو پولیس کے ساتھ رابطہ قائم کرے - یاد رہے کہ گریٹر مانچسٹر پولیس بشپ آف چیسٹر آنجہانی ہبرٹ وکٹر وٹسی کے بارے میں معلومات حاصل کر رہی ہے جبکہ چیشائر پولیس پہلے ہی آنجہانی کے بارے میں 1970 ء اور 1980 ء کی دہائیوں میں کی گئی مبینہ جنسی زیادتیوں کی تفتیش کر رہی ہے - پولیس سپریٹینڈنٹ جوان رائولنسن کے مطابق گریٹر مانچسٹر پولیس اس حوالے سے چیشائر پولیس اٹھارٹی کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے- تاہم ابھی تک مانچسٹر سے کسی نے اس حوالے سے کوئی رپورٹ نہیں کی - ہم چاہتے ہیں کہ اگر کوئی آنجہانی بشپ آف چیسٹر کی جنسی زیادتی کا شکار ہوا ہے تو آگے بڑھ کر اس کی رپورٹ کرے - انہیں مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔