برطانیہ،کیمبرین پیڑول مشقیں131 ممالک کی فوجی ٹیمیں شریک، گولڈ میڈل پاک آرمی نے جیت لیا

October 21, 2017

راولپنڈی (نمائندہ جنگ)آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرمی نے برطانیہ میں منعقد ہونے والی مشقوں کیمبرین پیڑول میں گولڈ میڈل جیت لیاان مقابلوں میں 131ممالک کی فوجی ٹیموں نے حصہ لیا،پاکستانی فوج کی دس رکنی ٹیم نے کیمبرین پیڑول کی مشکل ترین فوجی مشقوں کا مقابلہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ پاکستانی فوج نےچوتھی مرتبہ کیمبرین پیڑول مشقوں میں گولڈ مڈل جیتا،واضح رہے پاکستان آرمی نے گزشتہ سال بھی یہ مقابلہ جیتاتھا ۔