سندھ، 483افسران عہدوں سے فارغ، رپورٹ عدالت میں جمع کرادی

October 21, 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیف سیکرٹری سندھ نےصوبے کے مختلف محکموں کے 483افسران کو عہدوں سے فارغ کرکے رپورٹ عدالت میں جمع کراد ی ان افسران نے نیب کو بدعنوانی کی رقم رضا کا را نہ طور واپس کی تھی جن محکموں کے افسران کو تبدیل کیا گیا ہے ان میں تعلیم ،بلدیات ،ریونیو ،آبپاشی اور صحت کے محکمے شامل ہیں۔