نادرا پائوں کے انگوٹھے کے نشان والے شناختی کارڈ بنائے گا

October 22, 2017

دونوں ہاتھوں سے محروم افراد اب پائوں کے انگوٹھوں کے نشان کے ساتھ شناختی کارڈ بنوا سکیں گے۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان کے روبرو دو نوں بازوئوں سے محروم ایک شہری کی درخواست کی سماعت کے دوران نادرا نے پائوں کے انگوٹھے کے نشان کے بارے میں ترمیمی احکامات عدالت میں پیش کر دیئے اور بتایا کہ نادرا آرڈیننس 2002 میں ترمیم کے بعد اورسافٹ وئیر میں پائوں کے انگوٹھوں کے نشان کا ریکارڈ رکھا جائے گا۔

لاہور ہائیکورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کیا کہ اب ایسے معذور افرادپائوں کے انگوٹھے کے نشان پر اپنے نام پر موبائل سم لے سکیں گےاور اپنا بینک اکائونٹ کھلوا سکیں گے۔

نادرا کی طرف سےمستقبل میں درخواست گزار اور بازوئوں سے محروم دیگرشہریوں کوپیر کے انگوٹھے والےشناختی کارڈ کے اجرأکی یقین دہانی پرعدالت عالیہ نے درخواست نمٹادی۔