ہرنائی: کوئلہ کان میں امدادی کارروائیاں مکمل، 8مزدور جاں بحق

October 22, 2017

ہرنائی کےعلاقےمیں کوئلہ کان سےمزیدایک کان کن کی لاش نکال لی گئی،کان میں پھنسےآخری کان کن کی لاش نکالنےکےبعدریسکیوآپریشن مکمل ہوگیا۔ کان حادثے میںجاں بحق ہونے والے مزدوروںکی تعداد 8 ہوگئی۔

دو روز قبل ہرنائی کےعلاقے شاہرگ کی کوئلہ کان دو جگہ مٹی کاتودہ گرنےسےبیٹھ جانے کےباعث 9 کوئلہ مزدور کان میں پھنس گئے تھے۔

دو روز کے ریسکیو آپریشن کےدوران کان سے 7 کان کنوں کی لاشیں اور ایک کان کن کو زخمی حالت میں زندہ نکال لیاگیاتھا۔

آج ہرنائی کےعلاقےمیں کوئلہ کان سےمزیدایک کان کن کی لاش نکال لی گئی، جس کےبعد کان میں ریسکیوآپریشن مکمل کرلیاگیا۔

کان حادثےکی تحقیقات کےلئےتحقیقاتی ٹیم جلد تشکیل دی جائےگی۔