چوہدری محمد اسلم کی وفات پر پی پی رہنمائوں کی تعزیت

October 23, 2017

برمنگھم (نمائندہ جنگ) آزاد کشمیر کے سابق وزیر و حلقہ ڈڈیال سے سابق رکن اسمبلی اور پی پی پی کی مرکزی اوورسیز کمیٹی کے رکن چوہدری افسر شاہد کے بھائی چوہدری محمد اسلم کی وفات پر پی پی پی برطانیہ کے مرکزی رہنما حاجی نائب مغل، الحاج محمد شریف مغل، شہزاد اقبال مغل، عبدالقیوم مغل، ماسٹر محمد الیاس مغل، حاجی ایوب سرکھوی ماموں نجیب اور مختلف سیاسی و سماجی شخصیات اظہار افسوس کیا ہےاور مرحوم کی وفات کو عظیم سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے ہمیشہ اپنے بہترین کردار، طرز عمل اور حس اخلاق سے کمیونٹی میں اتحاد و اتفاق کے لیے جدوجہد جاری رکھی۔ مسئلہ کشمیر سے لے کر کمیونٹی کے مختلف مسائل کے حل کیلئے پیش پیش رہے دریں اثنا پی پی پی برطانیہ کے رہنما چوہدری محمد حنیف، بزرگ کشمیری رہنما چوہدری محمد عظیم، سابق کونسلر راجہ شوکت علی خان نے بھی چوہدری افسر شاہد سے ان کے بھائی کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔