ٹنڈو محمد خان ،سماجی برائیوں کیخلاف سندھ یونائیٹڈ پارٹی کا بھوک ہڑتالی کیمپ

October 23, 2017

ٹنڈومحمدخان(نامہ نگار) سندھ یونائیٹڈ پارٹی ضلع ٹنڈومحمدخان کی جانب سے سماجی برائیوں کے خلاف میونسپل کمیٹی کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا گیا۔ اس موقع پر ایس یو پی کے ضلعی رہنماؤں شاہد نور میمن،ذوالفقار پپوبڑگڑی،شاہد شاہ،گل حسن خاصخیلی، شہباز چانگ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں سماجی برائیوں مین پوڑی،گٹکا،جواء سمیت دیگر سماجی برائیاں کھلے عام ہو رہی ہیں۔بھوک ہڑتالی کیمپ میں شرکاء کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں مذکورہ برائیاں کھلے عام جاری ہیں اور انتظامیہ ان پر کنٹرول کرنے میں ناکام نظرآرہی ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا۔