کم عمری کی شادی ختم کرنے کیلئے صدی درکار ہے، یونیسف

October 24, 2017

بچوں سے متعلق اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے يونيسف نے اپنی ايک تازہ رپورٹ ميں کہا ہے کہ مغربی و وسطی افريقہ ميں بچوں کی کم عمری میں شادی کے مسئلے کے خاتمے کے ليے ایک صدی سے زائد عرصہ درکار ہے۔

مغربی اور وسطی افريقی ممالک ميں ہر 10 ميں سے 4 لڑکيوں کی اٹھارہ برس سے کم عمری ميں ہی شادی کر دی جاتی ہے۔

جن ملکوں میں کم عمری کی شادیوں کا رجحان پایا جاتا ہے، اس فہرست ميں پہلے دس ميں سے چھ ملک اسی خطے ميں ہيں۔