اینڈی مرے کھیل میں واپسی کیلئے تیار

October 24, 2017

لندن(نیوز ڈیسک) برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے کھیل میں واپسی کیلئے تیار ہوگئے، انہوںنے گزشتہ دنوںسوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو شائقین سے شیئر کی ہے جس میں وہ سروس کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں وہ کمر کے زیریں حصے میں تکلیف کے سبب مبلڈن کے بعد سے کسی ایونٹ میں شریک نہیںہوپائے ہیں، تاہم 30سالہ پلیئر اپنی حالیہ ویڈیو میںبھرپور انداز میں سروس کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، ان کی کھیل میں واپسی کے حوالے سے گزشتہ دنوں افواہوںکا بازار بھی دیکھا گرم رہا تھا۔