بھارت اور چین کے دارالحکومتوں میں بھی اسموگ، عوام پریشان

November 05, 2017

بیجنگ /نئی دہلی(خبرایجنسی)چین اور بھارت کے دارالحکومتوں میں بھی اسموگ سے عوام کو پریشانی کا سامناہے، آنکھوں میں جلن، گلے میں خرابی کی شکایات میں اضافہ ہوا ہے۔ بھارتی دارالحکومت نئی د ہلی میں دیوالی کے بعد بڑھنے والی آلودہ دھند میں اب تک کمی نہ ہوئی، سردی اور فضا میں نمی کے اضافے کے ساتھ ہی آلودہ دھند کی لہرشدت اختیار کرگئی جس کی وجہ سے شہریوں کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا ہے، دل کے امراض، سینے میں انفیکشن کی شکایت، ناک، کان، گلے کے مریضوں کی تعداد بڑھی ہے۔