نیویارک :75فٹ اونچا دیوہیکل کرسمس ٹری نصب

November 15, 2017

ہر سال کی طرح اس سال بھی امریکی شہرنیویارک کے راک فیلر سینٹر کے مقام پر سینکڑوں افراد کی موجودگی میں دیوہیکل کرسمس ٹری نصب کردیا گیا ہے۔

امریکی ریاست پنسلوانیا سے لایا گیا یہ کرسمس ٹری75فٹ اونچا اور50فٹ چوڑا ہے جسے کاٹ کر یہاں تک پہنچانے میں کئی گھنٹے لگے ۔

لاکھوں افراد کی موجودگی میں راک فیلر سینٹر کے کرسمس ٹری کو روشن کرنے کی تقریب29نومبر کو منعقد کی جائے گی جس کے بعد یہ اگلے سال7جنوری تک پوری آب و تاب کیساتھ جگمگاتا نظر آئیگا۔