کرسٹیانو رونالڈو بیٹی کے باپ بن گئے

November 15, 2017

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر اور پرتگال کی ٹیم کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو رواں سال ہی سب سے زیادہ کمائی کرنے والے دنیا کے امیرترین کھلاڑی بنے ہیں اور اب وہ ایک اور بیٹی کے باپ بن گئے ۔

رونالڈو کے بچوں کی تعداد چار ہوگئی ہے۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر رونالڈو کی دو دِن کی بیٹی کی تصویر بھی جاری کی گئی ہے جو توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے ۔

رونالڈو نے بچی کا نام آلانا مارٹینا رکھاہے۔