بے نقاب

November 18, 2017

قومی کدو پارٹی چھوڑنے کے بعد ڈوڈو نے زہریلا بیان دیا،
’’مبشر کدو پارٹی کا عسکری ونگ چلاتا تھا۔‘‘
میں نے جوابی بیان داغا،
’’ڈوڈو کدو پارٹی کے کرپشن ونگ کا سربراہ تھا۔‘‘
ڈوڈو نے پھر ہرزہ سرائی کی،
’’مبشر کدو پارٹی کے بھتا گروپ کا نگران تھا۔‘‘
میں نے جوابی وار کیا،
’’ڈوڈو کدو پارٹی میں منی لانڈرنگ خدمات فراہم کرتا تھا۔‘‘
ایک دن بینگن پارٹی کے لیڈر نے پوچھا،
’دمبشر، تم اور ڈوڈو ایک دوسرے کو کیوں بے نقاب کر رہے ہو؟‘‘
میں نے کہا،
’’بھائی جان، ہم در اصل کدو پارٹی کو بے نقاب کر رہے ہیں۔‘‘