ٹلرسن کا زمبابوے میں سول حکومت کی فوری بحالی پر زور

November 18, 2017

امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے زمبابوے میں سول حکومت کی فوری بحالی پر زور دیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے واشنگٹن میں براعظم افریقہ کے وزرائے خارجہ اجلاس میں زمبابوے کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ زمبابوےکےپاس موقع ہے کہ وہ جمہوری انتخابات اور انسانی حقوق کے احترام کی راہ کو اختیار کرے۔