کپل شرما کی انگریزی بولتے ہوئے مزاحیہ وڈیو ٹوئٹر پر شیئر

November 18, 2017

بالی وڈ کامیڈی اداکار کپل شرما نے ٹیلنٹ ہنٹ ٹی وی شو ’سپر ڈانسر‘ میں انگریزی بولتے ہوئے مزاحیہ وڈیو ٹوئٹر پر شیئر کر دی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار کپل شرما ان دنوں فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں انہوں نے حال ہی میں فلم کی تشہیر کے لئے ٹیلنٹ ہنٹ ٹی وی شو ’سپر ڈانسر‘ میں شرکت کی۔

انہوں نے شو کے دوران انگریزی بولتے ہوئے اپنی وڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی اور ججز شلپا شیٹھی، انوراگ باسو، گیتا کپور اور میزبان رتوک دھنجانی اور پریتوش تریپاتھی ہنستے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں ۔

وڈیو میں دیکھا جا رہا ہے کہ کوئی بھی یہ نہیں سمجھ پا رہا کہ کپل کیا کہنا چاہ رہے ہیں ۔

واضح رہے فلم 24 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔