پدماوتی کی ریلیز پر بھارت میں ملک گیر ہڑتال کا اعلان

November 19, 2017

بالی ووڈ فلم ’پدماوتی‘ کی ریلیز کے خلاف بھارت کے کئی شہروں میں احتجاج جاری ہے جبکہ یکم دسمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔

ریاست ہریانہ کے شہر گروگرام میں مشتعل افراد نے دپیکا پڈوکون اور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کے پتلوں پر جوتے برسائے۔تنظیم کرنی سینا نے فلم کی ریلیز پر یکم دسمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے ۔

اس سے قبل راجپوتوں کے ایک رہنما نے اعلان کیا تھا کہ جو بھی بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کا سر کاٹ کر لائے گا اسے5کروڑ روپے انعام دیا جائے گا۔